Posts

دنیا کی مالک کمپنی

Image
  کیا آپ یہ تصور بھی کر سکتے ہیں کہ کرہ ارض پر کوئی کمپنی اتنی طاقتور بھی ہو سکتی ہےکہ وہ ہماری زندگی کو تقریباً ہر پہلو سےمتاثر کرتی ہے؟ ایک ایسی کمپنی جو اتنی امیر ہے کہ دنیا بھر میں صرف دو ملکوں کے علاوہ ہرایک ملک کی جی ڈی پی اس کے اثاثوں سے کم ہے۔ ایک ایسی کمپنی جو جنگلات کی تباہی کی میں صف اول کی سرمایہ کار ہے اور پٹرولیم کی صنعت میں سب سے زیادہ   سرمایہ فراہم کرتی ہے۔ اور یہ سن کر کیسا محسوس کریں گے اگر میں آپ سے کہوں کہ ممکنہ طور پر   آپ   بھی اس کمپنی کی فنڈنگ کے ذمہ دار ہیں اور اسے یہ سب کچھ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ؟ اور اپنی بھرپور کوشش کے باوجود انہیں پیسے دینا بند کرنا آپ   کے لئے   تقریباً نا ممکن ہوگا ۔ خوفناک حقیقت یہ ہے کہ یہ کمپنی موجود ہے اور آپ نے غالباً اس کا نام پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ اس کمپنی کا نام ہے بلیک راک ( BlackRock ) ۔ اس مضمون کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ مضمون   کی دو حصوں میں تقسیم مسئلہ اور حل۔ میں نے اس بلاگ میں جتنے بھی مضامین لکھے ہیں یہ ان میں سب سے اہم مضمون   ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ آپ ...